City Guide | Exploring [Bloomington] - Change




Post some poetry and become a contributor!!!

FILTERS
Select your desired filters to view focused records, You can click "Clear Filters" to clear the filters.





CATEGORY FILTER

POSTED BY MEMBERS FROM:



    Showing 1-7 of 7 Records
    Show Records Per Page
    • Malik Basit Abbas
      • 2022/09/12

      خرید کر دلِ عاشق کو یار لیتا جا
      نہ ہوں جو دام گرہ میں، اُدھار لیتا جا

      نہ چھوڑ طائر دل کو ہمارے اے صیاد
      یہ اپنے ساتھ ہی اپنا شکار لیتا جا

      نکل کے جلد نہ جا اس قدر توقف کر
      دعائے خیر دلِ بیقرار لیتا جا

      عدم کو جانے لگا میں تو بولی یہ تقدیر
      کہ داغِ عشق پئے یادگار لیتا جا

      فلک سے کی ہوسِ عشق جب کبھی میں نے
      ندائیں آئیں غمِ بے شمار لیتا جا

      مزے وصال کے اے دل خیالِ یار میں ہیں
      خوشی کے ساتھ شبِ انتظار لیتا جا

      چلا تھا زخمیِ تیغِ نگاہ میں ہوکر
      کہا ادا نے میرا بھی وار لیتا جا

      ہوا کے جھونکے سے کہتا ہوں میں جب آتا ہے
      کسی کے دل سے اُڑا کر غبار لیتا جا

      وہ جان لیں مری افسردگی کو اے قاصد
      بجھی ہوئی کوئی شمع مزار لیتا جا

      وہ مجھ سے کہتے ہیں جب بن سنور کر بیٹھتے ہیں
      بلائیں ہاتھوں سے بار بار لیتا جا

      اِسے بھی کھیل سمجھ تو کہ ہر ادا کے ساتھ
      ہمارے دل سے شکیب و قرار لیتا جا

      نہ اُٹھ سکے گی یہ کل پیش داورِ محشر
      نہ بے گناہوں کا گردن پہ بار لیتا جا

      مرے مزار کو تو اس طرح سے کر پامال
      کہ بانکپن کی بھی اے شہسوار لیتا جا

      مزہ جب ہی ہے کہ بھر بھر کے داغ جام شراب
      وہ دیتے جائیں تو اے بادہ خوار لیتا جا​....!

      Read More
      داغ دہلوی

    • Malik Basit Abbas
      • 2022/09/12
      جو بڑی شان سے کھڑے تھے سنبھالے زمین کی بنیادوں کو
      زر کی حوس نے ان پربتوں کو چور کر دیا
      باسط

    • Malik Basit Abbas
      • 2022/08/20
      کبھی ملیں فرصت تیری یادوں سےتو اتاروں میں بھی
      تیرے حسن بے پناہ کو لفظوں کے ساگر میں
      باسط

    • Malik Basit Abbas
      • 2022/08/20

      سینکڑوں آ کے رہے دل میں گُماں ساری رات
      سچ کہو، تم نے گزاری ہے کہاں ساری رات

      ہر نَفَس پر تِری آہٹ کا گماں ساری رات
      دِل رہا تِری جانب نگراں ساری رات

      جُستجُو میں تِری تھک ہار کے بیٹھا نہ گیا
      دِل جو دَھڑکا، تو رہے اشک رواں ساری رات

      غیر کو بزم میں غیبت کا بہانہ مِل جائے
      پھر تو لگ پاۓ نہ تالُو سے زباں ساری رات

      دو گھڑی بھی ہے غنیمت مِرے گھر میں رُکنا
      میں کہاں آپ کہاں اور کہاں ساری رات

      وہ سرِ شام ذرا دیر کو آ نکلے تھے
      جگمگاتا ہی رہا میرا مکاں ساری رات

      چاند تاروں میں تِری شکل نظر آتی ہے
      ہجر میں وصل کا رہتا ہے سماں ساری رات

      رات بھر رُخ بھی اِدھر کا نہ کِیا اُس نے نصِیرؔ
      خواب کیا، زِیست رہی ہم پہ گراں ساری رات

      Read More
      پیر نصیرالدین نصیر

    • Malik Basit Abbas
      • 2022/08/20

      اُن کے انداز کرم،اُن پہ وہ آنا دل کا
      ہاۓ وہ وقت ، وہ باتیں ،وہ زمانہ دل کا
      نہ سُنا اُس نے توجہ سے فسانا دل کا
      زندگی گزری ،مگر درد نہ جانا دل کا
      کچھ نئی بات نہیں حسن پہ آنا دل کا
      مشغلا ہے یہ نہایت ہہی پرانا دل کا
      وہ محبت کی شروعات،وہ بے تھاہ خوشی
      دیکھ کر اُن کو وہ پھولے نہ سمانا دل کا
      دل لگی ،دل کی لگی ،بن کے مٹا دیتی ہے
      روگ دشمن کو بھی یا رب نہ لگانا دل کا
      ایک تو میرے مقدر کو بگاڑا اِس نے
      اور پھر اُس پہ غضب ہنس کے بنانا دل کا
      میرے پہلو میں نہیں ،آپ کی مُٹھی میں نہیں
      بے ٹھکا نے ہےبہت دن سے ،ٹھکانا دل کا
      وہ بھی اپنے نہ ہوۓ،دل بھی گیا ہاتھوں سے
      ایسے آنے سے تو بہتر تھا نہ آنا دل کا
      خوب ہیں آپ بہت خوب،مگر یاد رہے
      زیب دیتا نہیں ا یسوں کو ستانا دل کا
      بے جھجک آ کے مِلو،ہنس کے مِلاؤ آنکھیں
      آؤ ہم تم کو سکھاتے ہیں مِلانا دل کا
      نقش بر آب نہیں،وہم نہیں،خواب نہیں
      آپ کیوں کھیل سمجھتے ہیں مٹانا دل کا
      حسرتیں خاک ہُوئیں،مٹ گئے ارماں سارے
      لُٹ گیا کوچۂ جاناں میں خزانا دل کا
      لے چلا ہے مرے پہلو سے بصد شوق کوئی
      اب تو ممکن ہی نہیں لوٹ کے آنا دل کا
      اُن کی محفل میں نصیر ،اُن کے تبسم کی قسم
      دیکھتے رہ گئے ہم ہاتھ سے جانا دل کا

      Read More
      پیر نصیرالدین نصیر

    • Malik Basit Abbas
      • 2022/08/20

      نہ ہو کیوں کر افضل ہمارا محمد
      کہ ہے اپنے پیارے کا پیارا محمد

      الہی یہ محشر میں ہم کہتے جائیں
      کہاں ہے کہاں ہے ہمارا محمد

      وہیں کشتیِ نوح بھی ڈوب جاتی
      نہ دیتے جو اس کو سہارا محمد

      ابھی فرش سے عرش مل جائے جھک کر
      کریں گر طلب کا اشارا محمد

      یہی بات عاشق نے معشوق سے کی
      نہیں تیری فرقت گوارا محمد

      کہیں گے یہی اس شہِ انبیا سے
      وہاں ہوں گے جب آشکارا محمد

      شفیعِ امم روزِ محشر تمھیں ہو
      ہمیں ہے تمھارا سہارا محمد

      صدا خیر مقدم کی کعبے سے آئی
      حرم سے جب آئے دوبارا محمد

      بلا لو مدینے میں پھر داغؔ کو تم
      نہیں ہند میں اب گزارا محمد

      Read More
      داغ دہلوی

    • Malik Basit Abbas
      • 2022/08/20
      تیرےعشق نےتیرے در کا اسیر بنا دیا
      میں شہنشاہ تھا آ دیکھ مجھے فقیربنا دیا
      باسط

      Showing 1-7 of 7 Records
      Show Records Per Page